21 اپریل 2013 - 19:30
صدر: ايراني قوم اسلامي انقلاب کا راستہ جاري رکھے گي

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ ايراني قوم اسلامي انقلاب کے راستے کو جاري رکھے گي -

ابنا: صدر ڈاکٹر محموداحمدي نژاد نے پير کو ايران کے جنوب مغربي صوبے خوزستان کے علاقے آغاجاري ميں ايک بڑے عوامي اجتماع سے خطاب ميں کہا کہ مسلمان ايراني عوام انقلاب کےاعلي اہداف  و اقدار کے راستے پر گامزن رہيں گے- انہوں نے ايران کے عوام اور اسلامي نظام کے خلاف دشمنوں کي سازشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے عوام اس بات کي ہرگز اجازت نہيں ديں گے کہ ان کے حقوق پامال کئے جائيں -صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اسي طرح  ہويزہ شہر ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب ميں دشمنان اسلام کي سازشوں کي طرف سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ  دشمن مسلمانوں کي دولت و ثروت کو لوٹنا چاہتے ہيں اور اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کے لئے انہوں نے  کچھ گروہوں کو مسلمانوں کو مد مقابل لاکھڑا کيا ہے اور ان کو ہر طرح کے ہتھياروں سے ليس کررہے ہيں  -

انہوں نے کہا کہ سامراجي طاقتيں علاقے کے بعض ملکوں ميں مدرسے کے نام پر مراکز قائم کرکے وہاں  دہشتگردوں کو ٹريننگ ديتي ہيں تا کہ وہ نام نہاد مسلمان اپنے جسم پر بم باندھ کر مسجدوں،  امامبارگاہوں ، پبلک مقامات اور عزاداري کے جلوسوں ميں دھماکے کريں اور مسلمانوں کا خون بہائيں -صدر مملکت نے کہا کہ ان گروہوں کي فنڈنگ سامراجي طاقتوں کي خفيہ ايجنسياں کرتي ہيں اور  وہي انہيں ہرطرح کي مدد ديتي ہيں-

.....

/169